جلال پورپیروالہ:سیلاب سے تباہ ہونیوالی سڑک کی تعمیر شروع

 جلال پورپیروالہ:سیلاب سے تباہ ہونیوالی سڑک کی تعمیر شروع

ترقیاتی سکیمیں منظورعوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے :ملک لعل محمد جوئیہ

 جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) سیلاب کے باعث تباہ ہونے والی بستی بہاراں، پھرانیں چوک تا جلال پور براستہ عمرپور سڑک کی ازسرنو تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا۔ ایم پی اے ملک لعل محمد جوئیہ نے تعمیراتی کام کے آغاز پر ربن کاٹا۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالغفور نعمانی، سابق یو سی چیئرمین جام نصرت درگ، حاجی اسلم لاثانی، ملک نعیم کچالہ، مشتاق احمد خان سمیت دیگر سیاسی رہنما اور معززین موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک لعل محمد جوئیہ نے کہا کہ وہ نیک نیتی سے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کی سڑکیں تعمیر کراکے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے ۔ جلال پور سٹی بیوٹیفیکیشن سکیم کے تحت سڑکوں کی بہتری کے لیے 410.05 ملین روپے کی ترقیاتی سکیمیں منظور ہوچکی ہیں، جن میں فوارہ چوک تا گرلز ڈگری کالج 1.50 کلومیٹر کارپٹ روڈ، فوارہ چوک تا جلال پور بائی پاس 1.30 کلومیٹر سڑک، پرمٹ چوک تا دعا چوک گیلانی ایکسپریس وے 2.80 کلومیٹر سڑک اور شجاعت پور روڈ تا فلڈ بند سیوریج لائن کی بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...