ریلیف پیکج کا پٹرول نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاج

 ریلیف پیکج کا پٹرول نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاج

وجھیانوالہ اور گردونواح کے شہریوں کا پٹرول پمپوں کی چیکنگ کا مطالبہ

 وجھیانوالہ (نامہ نگار ) وجھیانوالہ، چھب کلاں اور گردونواح کے شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ بعض پٹرول پمپ مالکان مبینہ طور پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت فراہم کیے جانے والے پٹرول کی عوام کو فراہمی نہیں کر رہے ، جس کے باعث شہری حکومتی ریلیف سے محروم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکج کے تحت ملنے والے پٹرول کی فراہمی میں مبینہ رکاوٹ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پٹرول پمپوں کی چیکنگ کرائی جائے اور ریلیف پیکج کے تحت فراہم کیے جانے والے پٹرول کی شفاف اور یقینی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...