بجلی چوری کا مقدمہ ، جیل وارڈر 90روز کیلئے معطل
عمران کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہوا،محکمانہ کارروائی کا آغاز
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) بجلی چوری کے مقدمے پر ڈسٹرکٹ جیل کا وارڈر محمد عمران 90 روز کے لیے معطل بجلی چوری کے مقدمے میں نامزد ڈسٹرکٹ جیل کے وارڈر محمد عمران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے وارڈر محمد عمران کو 90 روز کے لیے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں تعینات وارڈر محمد عمران کے خلاف تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ نمبر 802/26 درج کیا گیا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد معاملہ محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کے نوٹس میں آیا، جس پر متعلقہ حکام نے وارڈر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔جاری محکمانہ احکامات کے مطابق وارڈر محمد عمران کو 90 ایام کے لیے معطل کیا گیا ہے ۔ معطلی کی کارروائی پیڈا ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے ۔محکمانہ کارروائی کے دوران وارڈر محمد عمران کو اپنے خلاف عائد الزامات کے حوالے سے مقررہ قانونی و محکمانہ طریقہ کار کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ معطلی کی مدت کے دوران اس کے متعلقہ حقوق و الاؤنسز کا تعین بھی محکمانہ قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments