مریضو ں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے : اُمِ حبیبہ

مریضو ں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے : اُمِ حبیبہ

اسسٹنٹ کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ ، مریضوں سے معلومات لیں

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُمِ حبیبہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مریضوں سے ہسپتال میں درپیش مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اُمِ حبیبہ نے ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ انتظامی و طبی امور کو بھی مؤثر انداز میں چلایا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ مریضوں کی سہولت اور بہتر علاج معالجہ اولین ترجیح ہے ، اس لیے ہسپتال کے انتظامی یا طبی امور میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو علاج معالجے کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور مریضوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...