وہاڑی :14کنال اراضی پر مبینہ قبضے کی کوشش‘احتجاج
مظاہرین کا پولیس غفلت کا الزام، وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او سے کارروائی کا مطالبہ
وہاڑی (خبرنگار) 11 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد نصرت علی ولد محمد رمضان نے اہل خانہ محمد سجاد، ذیشان صدیق، جلال اکبر، محمد اصغر، حماد علی، حسیب ارشد، عباس مسیح اور محمد سرور کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 14کنال اراضی 1997ء میں محمد رمضان، غلام رسول، محمد شریف اور محمد یاسین کے نام ڈگری ہوئی تھی، جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد موقع پر قبضہ بھی حاصل کیا گیا۔ ان کے مطابق 2005ء میں خوشی محمد کے انتقال کے بعد بعض افراد، جن میں ملک اسد بھی شامل ہیں، نے مبینہ طور پر مذکورہ اراضی پر قبضے کی کوشش شروع کردی۔ سول کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا گیا، محکمہ ریونیو اور متعلقہ حلقہ پٹواری کو بھی آگاہ کیا گیا، تاہم اس کے باوجود متنازعہ رقبے پر مبینہ طور پر تعمیراتی کام شروع کردیا گیا۔ محمد نصرت علی کے مطابق انہوں نے فوری مدد کے لیے 15 پر کال کی، جس پر تھانہ صدر کے ایس ایس آئی نے مبینہ طور پر تعمیراتی کام رکوانے اور تھانے پہنچ کر بات کرنے کا کہا، تاہم ان کے بقول کام جاری رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments