سکولوں میں معیاری تعلیم کا فروغ پہلی ترجیح،نزہت پروین

سکولوں میں معیاری تعلیم کا فروغ پہلی ترجیح،نزہت پروین

ممبراخبار فروش فیڈریشن ملک عرفان سے ملاقات، تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملتان(خصوصی رپورٹر)سی او ایجوکیشن ملتان نزہت پروین سے ممبر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ملک عرفان اتیرا نے ملاقات کی اور ملتان تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر تعلیمی امور، سرکاری سکولوں کی کارکردگی اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سی او ایجوکیشن نزہت پروین نے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ، سرکاری سکولوں میں تعلیمی ماحول کی بہتری اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں اضافہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...