موٹرسائیکل اور پھٹہ رکشہ میں تصادم،4افراد زخمی
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) نرنجن موڑ کے قریب موٹرسائیکل اور تیز رفتار پھٹہ رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور 8سالہ بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔
محمد ظفر، کوثر بی بی، نعیم اور آٹھ سالہ بچی مسکان موٹرسائیکل پر دھنوٹ سے گھر واپس جارہے تھے کہ نرنجن موڑ پر سامنے سے آنیوالے تیز رفتار پھٹہ رکشہ سے ٹکرا گئے ۔ حادثے کے نتیجے میں چاروں زخمی ہوگئے جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments