خان گڑھ:گرلز کالج کی طالبات کیلئے بس کا افتتاح

 خان گڑھ:گرلز کالج کی طالبات کیلئے بس کا افتتاح

ایم پی اے عون حمید نے طالبات کو سوار کرایا اور بس چلا کر شہر کا چکرلگایا

مونڈکا(نامہ نگار ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خان گڑھ کی طالبات کیلئے سفری سہولت کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، ایم پی اے پی پی 271 سردار محمد عون حمید ڈوگر نے کالج بس کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں انہوں نے طالبات کو بس میں سوار کرایا اور خود بس چلا کر خان گڑھ شہر کا چکر بھی لگایا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ ملک عبدالرحمن کھاکھی اور کالج پرنسپل فرح زیبا سمیت اساتذہ، طالبات اور معززین علاقہ شریک ہوئے ۔ سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ طالبات کو محفوظ، باعزت اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ۔ بس کی فراہمی سے دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات کیلئے تعلیم کا حصول آسان ہوگا۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کی درخواست پر خان گڑھ اور شاہ جمال گرلز کالجز کیلئے جلد آئی ٹی لیبز فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...