وہاڑی :عالمی یوم اساتذہ، بہترین ٹیچرز میں گولڈ میڈلز تقسیم
وہاڑی :عالمی یوم اساتذہ، بہترین ٹیچرز میں گولڈ میڈلز تقسیم ماڈل اور ڈویژنل پبلک سکول میں اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا
وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول وہاڑی کے خورشید ہال میں ٹیچرز ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی، جبکہ ڈویژنل پبلک سکول میں بھی ٹیچرز ڈے منایا گیا۔ ماڈل سکول کی تقریب میں بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ میں گولڈ میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں اور انہیں پھول پیش کیے گئے ۔ سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز اور دیگر مقررین نے کہا کہ اساتذہ طلبہ کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈویژنل پبلک سکول میں طلبہ نے اساتذہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پھول، چاکلیٹس اور کارڈز پیش کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments