نماز سنت نبوی کے مطابق اطمینان سے ادا کی جائے ، یوسف پسروری

نماز سنت نبوی کے مطابق اطمینان  سے ادا کی جائے ، یوسف پسروری

وہاڑی (خبرنگار)معروف عالم دین محمد یوسف پسروری نے کہا ہے کہ نماز سنت نبوی ؐکے مطابق درست طریقے اور ۔۔۔

اطمینان و سکون کے ساتھ ادا کرنی چاہیے ۔ نماز میں جلد بازی سے اجتناب ضروری ہے ، کیونکہ نبی کریم ؐ نے نماز کے تمام ارکان ٹھہراؤ اور اطمینان کے ساتھ ادا کرنے کی تعلیم دی ہے ۔ جامع مسجد محمد ؐ اہلحدیث گالف سٹی میں نماز ظہر کے بعد درس حدیث دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکوع، سجود اور دیگر ارکان پوری تسلی اور سکون سے ادا کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ احادیث مبارکہ میں سنت کے مطابق وضو کرنے اور اس کے بعد دو نفل ادا کرنے کی بھی فضیلت بیان ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...