کامسیٹس یونیورسٹی میں ‘اڈاپٹ اے پلانٹ’ مہم کا دوسرا مرحلہ

کامسیٹس یونیورسٹی میں ‘اڈاپٹ اے پلانٹ’ مہم کا دوسرا مرحلہ

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام ‘‘اڈاپٹ اے پلانٹ’’ مہم کے ۔۔۔

دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی ایس اکنامکس کے ساتویں اور آٹھویں سمسٹر کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ مہم کا مقصد طلبہ میں ماحولیاتی شعور، پائیدار طرز عمل اور پودوں کی مسلسل نگہداشت کے حوالے سے احساس ذمہ داری پیدا کرنا تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر معروف شاہ، ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر خدا بخش اور سربراہ شعبہ معاشیات ڈاکٹر محمد عاصم یٰسین نے بھی طلبہ کے ہمراہ پودے لگانے اور ان کی نگہداشت کے عزم کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ جامعات نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ماحول کے تحفظ اور ذمہ دار شہری بننے کی تربیت دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...