سابق ممبر ضلع کونسل پیپلز پارٹی میں شامل
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) سابق ممبر ضلع کونسل چودھری ولایت مسیح چوہان نے پیپلز پارٹی میں ۔۔۔
شمولیت اختیار کرلی۔ ضلعی قیادت اور عہدیداروں نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پارٹی کیلئے خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے ۔ اس حوالے سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع کوٹ ادو کے صدر محمد آصف خان گوگانی، پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد صادق مرتضیٰ، پیپلز پارٹی سٹی کے سیکرٹری اطلاعات ساجد نذیر بھٹہ اور اقلیتی ونگ کے رہنما عنایت مسیح نے مشترکہ بیان میں کہا کہ چوہدری ولاییت مسیح چوہان کی شمولیت سے پارٹی کو نچلی سطح پر مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و سماجی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کی مقبولیت اور تنظیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments