شجاع آباد میں ناقص صفائی پرنجی کمپنی سے معاہدہ منسوخ
صفائی کا انتظام ستھرا پنجاب نے سنبھال لیا، بھاری مشینری اور عملہ متحرک
سکندرآباد (نامہ نگار) شجاع آباد میں صفائی کے شعبے میں ناقص کارکردگی پر ستھرا پنجاب اتھارٹی نے نجی کمپنی سے معاہدہ منسوخ کرکے شہر کی صفائی کا انتظام خود سنبھال لیا۔ معاہدہ ختم ہوتے ہی شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے عملہ اور بھاری مشینری متحرک کردی گئی جبکہ مختلف شاہراہوں اور رہائشی علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے ۔ بھاری مشینری کے ذریعے سڑکوں، گلیوں اور اہم مقامات سے کچرا اٹھایا جا رہا ہے تاکہ شہر کو صاف ستھرا بنایا جاسکے ۔ سی ای او ستھرا پنجاب عمران منیر نے شجاع آباد میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے جامع پلان بھی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ، جس کے تحت شہری علاقوں سے بروقت کوڑا اٹھا کر مناسب طریقے سے تلف کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments