جنوبی پنجاب کے پہلے ریسکیو 1122سب سٹیشن کا افتتاح
دو ایکڑ پر 3کروڑ 40لاکھ کی لاگت سے تعمیر منصوبہ عوام کیلئے اہم سہولت قرار
لودھراں (سٹی رپورٹر) جنوبی پنجاب کے پہلے ریسکیو 1122سب سٹیشن (ویئر ہاؤس) کا لودھراں میں افتتاح کردیا گیا۔ سینئر پارلیمنٹیرین و رکن قومی اسمبلی محمد صدیق خان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شکیل احمد، غنیمت علی، حبیب کھوکھر اور شہریوں نے شرکت کی۔ دو ایکڑ رقبے پر قائم سب سٹیشن 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد صدیق خان بلوچ نے کہا کہ لودھراں میں ریسکیو سب سٹیشن کی تعمیر پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔ جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع میں جدید ریسکیو سہولت کا قیام اعزاز ہے ۔ انہوں نے منصوبے کیلئے زبیر خان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 عوامی خدمت میں صف اول کا ادارہ ہے اور نئی سہولت سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ سب سٹیشن کی تعمیر کیلئے سیاسی قائدین نے اپنا کردار ادا کیا، بہتر طبی سہولیات کیلئے یہ منصوبہ ضروری تھا۔ انہوں نے شہریوں سے سرکاری طبی اثاثوں کی حفاظت اور ریسکیورز سے سب سٹیشن کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی اپیل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments