کوٹ ادو:خاتون پر تشدد، بجلی چوری پکڑی گئی، مقدمات درج

کوٹ ادو:خاتون پر تشدد، بجلی  چوری پکڑی گئی، مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ دائرہ دین پناہ اور تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں خاتون پر تشدد اور بجلی چوری کے دو واقعات پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔۔۔

 پہلے واقعہ کا مقدمہ کنیز مائی کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد بلال، محمد رضوان اور دو نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے باہر خاتون سے مبینہ طور پر جھگڑا کیا۔مقدمہ کے متن کے مطابق محمد بلال نے سوٹے کے وار سے خاتون کی انگلی جبکہ محمد رضوان نے سر کے بائیں جانب زخمی کیا، جبکہ نامعلوم افراد نے بھی مبینہ طور پر تشدد کیا۔ خاتون کو طبی امداد کیلئے آر ایچ سی دائرہ دین پناہ منتقل کردیا گیا۔دوسرے واقعہ میں میپکو فرسٹ سب ڈویژن کوٹ ادو کی جانب سے تھانہ سٹی کوٹ ادو میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کرایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...