ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کا واسا کارکردگی بہتر بنانے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کا واسا کارکردگی بہتر بنانے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کا واسا کارکردگی بہتر بنانے کا حکمنکاسی آب کے مسائل حل، ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کریں،جواد حیدر

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ کی زیرِ صدارت واسا کی کارکردگی اور مسائل کے جائزے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم ڈی واسا محمد یاسر نے نکاسی آب اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا نے ڈپٹی کمشنر کو شہر کے سیوریج اور نکاسی آب کے نظام، جاری ترقیاتی منصوبوں، شہریوں کو درپیش مسائل اور ادارے کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہری علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے ، عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد جواد حیدر شاہ نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو نکاسی آب سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوامی مسائل فوری حل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کام مقررہ مدت میں معیاری انداز سے مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...