پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو فروغ دیا،نذیر آرائیں
پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو فروغ دیا،نذیر آرائیں پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی حمایت، ملکی سلامتی پہلی ترجیح قرار دے دیا
بورے والا (نامہ نگار) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نذیر احمد ارائیں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پی ٹی آئی حکومت کی پیدا کردہ صورتِ حال کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔ ملکی سلامتی اور عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور قومی مفادات کے لیے بروقت فیصلے کرنا ضروری ہے ۔اپنے بیان میں چوہدری نذیر احمد ارائیں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کے بجائے ایسے حالات کو تقویت دی جن سے امن و امان کے مسائل بڑھے ۔ ان کے بقول پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، ‘‘مرو یا مارو’’ کی سوچ متعارف کروائی اور قومی اداروں سے محاذ آرائی کی، جس سے سیاسی کشیدگی اور عدم استحکام میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی، امن و امان اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر سیاسی مفاد سے مقدم ہونا چاہیے ۔ قومی یکجہتی اور ریاستی اداروں کا استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
، جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے ۔چوہدری نذیر احمد ارائیں نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو حکومتی ذمہ داری کی ادائیگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے ، امن و استحکام اور قومی اداروں کے احترام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments