مستحق افراد کی زرعی اراضی آباد ،روزگار کیلئے مالی معاونت

مستحق افراد کی زرعی اراضی آباد ،روزگار کیلئے مالی معاونت

مستحق افراد کی زرعی اراضی آباد ،روزگار کیلئے مالی معاونت اپنا کھیت، اپنا روزگار ، 337 مستحق افراد میں پہلی قسط کے پے آرڈرز تقسیم

ملتان (وقائع نگار خصوصی)اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے تحت مستحق افراد کو زرعی اراضی آباد کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے ۔ سکیم کے تحت مجموعی طور پر 518 افراد کو زمین الاٹ کی گئی ہے ، جبکہ ڈویژن بھر میں اب تک 337 مستحق افراد کو پہلی قسط کے پے آرڈرز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔سکیم کے تحت ہر مستحق فرد کو فی ایکڑ 25 ہزار روپے کی پہلی قسط فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ الاٹ شدہ زمین کو قابلِ کاشت بنا کر زرعی سرگرمیاں شروع کر سکے ۔کمشنر ملتان ڈویژن نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود، روزگار کی فراہمی اور کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے مختلف پروگرام شروع کر رہی ہے ۔ اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم بھی اسی سلسلے کی اہم کاوش ہے ، جس کا مقصد مستحق افراد کو خودمختار بنانے اور باعزت روزگار کمانے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستفید ہونے والے افراد حکومتی سہولتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مالی معاونت کو الاٹ شدہ زمین آباد کرنے کے لیے استعمال کریں۔ اس اقدام سے نہ صرف مستحق خاندانوں کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ ملکی زراعت اور معیشت کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...