سکندرآباد : تین سالہ بچی کے قتل کا الزام باپ گرفتار

 سکندرآباد : تین سالہ بچی کے قتل کا الزام باپ گرفتار

تین سالہ انزہ گھر سے لاپتا ہوگئی تھی،لاش کھاکھی پنجانی نہر سے ملی تھی

سکندرآباد (نامہ نگار )سکندرآباد میں تین سالہ بچی انزہ کی لاش نہر سے ملنے کے واقعے میں بچی کی والدہ نے اپنے شوہر عرفان پر قتل کا الزام عائد کر دیا ہے ۔ پولیس نے بچی کے والد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل تین سالہ انزہ گھر سے لاپتا ہوگئی تھی، جس کے اغوا کا مقدمہ بچی کے والد عرفان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ایک روز بعد بچی کی لاش کھاکھی پنجانی نہر سے برآمد ہوئی، جس کے بعد واقعے نے نیا رخ اختیار کرلیا۔بچی کی والدہ امرین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر عرفان نے مبینہ طور پر اپنی ساتھی پروین بی بی کے ساتھ مل کر بچی کو قتل کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...