شہری کو اشتہاری قرار دینے پر اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ

 شہری کو اشتہاری قرار دینے پر اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ

ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل اور مقدمہ اپنے نام مارک کرنے کا الزام، کارروائی جاری

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)اختیارات سے مبینہ تجاوز، پولیس ریکارڈ میں ردوبدل اور ایک شہری کو اشتہاری قرار دلوانے کے معاملے پر اے ایس آئی محمد عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد عباس پر الزام ہے کہ اس نے ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 1347/23 اپنے نام مارک کیا اور ایک شہری کو اشتہاری قرار دے کر ریکارڈ میں اپ ڈیٹ کروادیا۔اس معاملے پر ایس ایچ او حسن آفتاب کیانی کی مدعیت میں اے ایس آئی محمد عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں دفعات 419، 420، 468، 471 اور پولیس ایکٹ کی دفعہ 155 درج کیے جانے کا بتایا گیا ہے ۔دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر الزامات ثابت ہوں تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ریکارڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی روک تھام اور عام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...