خانیوال ، یوتھ گیمز رجسٹریشن آئندہ ہفتے مکمل کرنیکی ہدایت
ڈی سی کا اجلاس، سکولوں میں مادر علمی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا بھی جائزہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور سکولوں میں جاری مادر علمی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے چیف منسٹر یوتھ گیمز 2026ء کے لیے رجسٹریشن کا عمل آئندہ ہفتے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف منسٹر یوتھ گیمز کی تیاریوں اور رجسٹریشن کے عمل پر غور کیا گیا، جبکہ تعلیمی اداروں میں جاری مادر علمی منصوبے کے تیسرے مرحلے پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز منور حسین کملانہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے کھیلوں کی سرگرمیوں اور تعلیمی منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔مادر علمی کی اصطلاح واضح کریںخبر کو دو کالمی حجم دیںاختتامی جملہ حذف کریں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments