ماچھیوال :روٹی کی قیمت 20 روپے ہوگئی، شہری پریشان

 ماچھیوال :روٹی کی قیمت 20 روپے ہوگئی، شہری پریشان

5سے 6 روپے اضافہ، وزن میں بھی مبینہ کمی، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ماچھیوال (نامہ نگار ) مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ، ہوٹل اور تندور مالکان نے روٹی کی قیمت پانچ سے چھ روپے بڑھادی، پہلے 14 روپے میں فروخت ہونے والی روٹی اب 20 روپے میں دستیاب ہے ۔شہریوں ابراہیم، عبدالرحمن، ولید، بلال، عبداللہ، عثمان علی، حسن رضا، عالم شیر، وارث ودیگر نے بتایا کہ قیمت میں اضافے کے ساتھ روٹی کے آٹے کے پیڑے کے وزن میں بھی مبینہ طور پر 100 گرام کمی کردی گئی ہے ، جس سے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔دوسری جانب تندور مالکان نے مؤقف اختیار کیا کہ آٹے اور میدے کی بڑھتی قیمتوں اور گیس کی عدم دستیابی کے باعث سلنڈر استعمال کرنا پڑتے ہیں، جس سے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے روٹی کی قیمت اور وزن کی نگرانی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...