ڈی پی او کا زیر التوا چالان سات روز میں مکمل کرنے کا حکم

 ڈی پی او کا زیر التوا چالان سات روز میں مکمل کرنے کا حکم

نامکمل چالان جمع نہ کرانے پر جواب دہی ہوگی: عرفان علی سموں کی گفتگو

 رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو زیر التوا مقدمات کے نامکمل چالان سات روز کے اندر مکمل کرکے عدالتوں میں جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ تفتیش جلد مکمل کی جائے اور چالان جمع کرانے کے عمل میں کارکردگی بہتر بنائی جائے ، کیونکہ بلاوجہ تاخیر اور نامکمل چالان کے باعث سائلین کو انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں چالان مکمل نہ کرنے والے افسران سے جواب طلب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوموں کو بروقت انصاف فراہم کرنا اور قانون کی عملداری یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...