دکان پر ڈکیتی، کم عمر بچے سے دس ہزار روپے لوٹ لیے

 دکان پر ڈکیتی، کم عمر بچے سے دس ہزار روپے لوٹ لیے

تھانہ سٹی کی حدود میں تین ملزمان واردات کے بعد فرار، پولیس تفتیش جاری

 وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وہاڑی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران تین نامعلوم مسلح ملزمان دکان پر بیٹھے کم عمر بچے سے دس ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، جس کے بعد شہریوں میں خوف و تشویش پائی جاتی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوئے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی شناخت کے لیے کارروائی کی جارہی ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتوں کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...