رحیم یار خان : 9 وارداتیں موٹرسائیکلیں اور مویشی چوری

 رحیم یار خان : 9 وارداتیں موٹرسائیکلیں اور مویشی چوری

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )رحیم یارخان اور نواحی علاقوں میں چوری کی نو وارداتوں کے دوران نامعلوم ملزمان نقدی، موٹرسائیکلیں، مویشی، سولر موٹر پمپ اور دیگر سامان لے گئے ۔

ترنڈہ سوائے خان میں عبدالرزاق کی پیزا شاپ سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، بدرنواز کی کریانہ دکان سے 15 ہزار روپے جبکہ امین گڑھ میں ندیم کی ریڑھی سے شناختی کارڈ اور 35 ہزار روپے چوری کرلیے گئے ۔ ملنگی ہوٹل کے قریب حسین شاہ کی موٹرسائیکل بھی چوری ہوگئی۔موضع پیر فتح درعیہ میں محمد آصف کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی، چک 179 پی میں نمبردار سجاد احمد کے رقبے سے سولر موٹر اور موضع کلہار امام بخش انڑ میں ماسٹر غلام شبیر کے بھانے سے پانچ مویشی چوری ہوئے ۔چک 25 این پی کے علی رضا اور احمدپورلمہ کے ناظر حسین کی موٹرسائیکلیں بھی چوری کرلی گئیں۔ پولیس نے متاثرین کی شکایات پر کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...