رحیم یارخان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

 رحیم یارخان میں گھریلو ناچاقی  پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسلامیہ چوک حسین آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر آہنی راڈ کے پے در پے وار کرکے 43 سالہ بیوی زبیدہ کو قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ غلام نبی نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر اپنی بیوی زبیدہ کو کمرے میں بند کرکے آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کے بیٹے غلام حسن کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا۔ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...