رحیم یارخان : مختلف ٹریفک حادثات،5افراد جاں بحق

رحیم یارخان : مختلف ٹریفک  حادثات،5افراد جاں بحق

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ خصوصی) مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثات میں شہ زور ڈالہ، ڈالہ ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی شامل ہیں، جبکہ بعض ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے ۔

 چک 91 پی کا رہائشی 35 سالہ عبدالرحمن پھٹہ رکشے پر روٹاویٹر لے جارہا تھا کہ تیز رفتار شہ زور ڈالے نے ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ دوسرے حادثے میں بسی سوہنا موہانہ کا رہائشی 35 سالہ فاروق احمد کچہ شاہی روڈ پر بستی جٹاں کے قریب ڈالہ ویگن کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔تیسرے حادثے میں راجن پور کا 15 سالہ غلام فرید تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہونے پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گیا۔ دیگر حادثات میں ایئرپورٹ کا رہائشی 50 سالہ اکمل اور خیبرپختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل کا 18 سالہ ربیع اللہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ متعلقہ حکام مزید کارروائی کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...