سابقہ رنجش پر رشتہ داروں کی فائرنگ، 45 سالہ شخص شدید زخمی

 سابقہ رنجش پر رشتہ داروں کی  فائرنگ، 45 سالہ شخص شدید زخمی

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی ) فتح پور کمال کے قریب قومی شاہراہ پر سابقہ رنجش اور باہمی تنازع کے باعث رشتہ داروں کی مبینہ فائرنگ سے 45 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

 بستی امیر شاہ پائی آہنا فتح پور کمال کا رہائشی نیاز احمد قومی شاہراہ پر جارہا تھا کہ مبینہ طور پر رشتہ داروں نے سابقہ تنازع کی بنا پر اسے راستے میں روک کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...