کھیلوں کاصلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار : نیرب خورشید
نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں: تقریب تقسیم انعامات سے خطاب
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ونگ وہاڑی میاں نیرب خورشید نے کہا ہے کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے ۔ کھیل جسمانی صحت بہتر بنانے کے ساتھ نظم و ضبط، محنت، برداشت اور کامیابی کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عاصم بھٹی کے ہمراہ انٹر تحصیل چیمپئن شپ کے تحت منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، اس لیے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور آگے بڑھنے کے لیے کھیلوں سمیت مثبت سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ تقریب میں ڈاکٹر حسن اقبال چوہدری، راجہ محمد ریاض، ملک آصف ذکریا، چوہدری شاہد محمود سمیت دیگر معززین اور ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments