متعدد د وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

متعدد د وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

10 تولے سونا چوری، جانور، موبائل فون، نقدی و دیگر سامان بھی لوٹ لیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر) شہر اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، جانوروں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے واقعات کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں نامعلوم افراد ندیم کے گھر کی الماریاں توڑ کر 10 تولے سونا، جس کی مالیت 45 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ، لے گئے ۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں مسلح افراد غفور کے بھانے سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کرکے فرار ہوگئے ۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں حسیب کے رقبے سے مٹی چوری کرلی گئی۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں خلیل، تھانہ چہلیک کے علاقے میں شبیر اور تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں قاسم سے موبائل فون چھین لیے گئے ، جبکہ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں مظہر کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں مسلح افراد منتظر کی دکان سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان لے گئے ۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں اویس کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، جبکہ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں شریف کے گھر سے مختلف اشیا چوری کرلی گئیں۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں مدثر کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ادھر تھانہ قادرپوراں کے علاقے میں مسلح افراد نے شجاعت سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...