بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا، چائنہ نمک ضبط،ملاوٹی کھویا تلف

 بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا، چائنہ نمک ضبط،ملاوٹی کھویا تلف

حیدر پورہ مخدوم رشید اور چوک شاہ عباس میں سویٹس یونٹ اور کریانہ سٹور پر چھاپے

 ملتان (لیڈی رپورٹر)صحت عامہ کے تحفظ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، حیدر پورہ مخدوم رشید اور چوک شاہ عباس میں سویٹس یونٹ اور کریانہ سٹور کی انسپکشن، 800 ساشے ممنوعہ گٹکا، 8 کلو چائنہ نمک ضبط، 30 کلو ملاوٹی کھویا تلف، دونوں فوڈ پوائنٹس مالکان کیخلاف مقدمات درج، کریانہ سٹور سے گٹکا اور چائنہ نمک برآمد ہونے پر ایک شخص گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سورج کند روڈ چوک شاہ عباس میں بیکری اور مخدوم رشید میں کریانہ سٹور کو چیک کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران کھوئے میں سٹارچ کی ملاوٹ پائے جانے پر بیکری کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 

کریانہ سٹور سے بھاری مقدار میں گٹکا اور چائنہ نمک برآمد کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تھت کارروائیاں جاری رہیں گے ۔ ممنوعہ گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل ایسی زہریلی اشیاء کے استعمال سے گریز کریں تاکہ موزی امراض سے محفوظ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...