کسانوں کے مسائل حل کیے جائیں، سردار ظفر حسین

کسانوں کے مسائل حل کیے جائیں، سردار ظفر حسین

ڈیزل سستا، گندم اور گنے کی امدادی قیمتوں کا بروقت اعلان کرنے کا مطالبہ

ملتان (کرائم رپورٹر) صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، غذائی تحفظ کی ضمانت اور لاکھوں خاندانوں کے روزگار کا اہم ذریعہ ہے ، لیکن بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، زرعی اجناس کی غیر یقینی قیمتوں اور حکومتی پالیسیوں کے باعث کسان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ صوبائی مرکز جماعت اسلامی جنوبی پنجاب، اسلامک سنٹر ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صدر کسان بورڈ جنوبی پنجاب عاصم اقبال گجر اور سیکرٹری بابر دورانی بھی موجود تھے ۔سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ کسانوں کے معاشی مسائل حل کرنے اور انہیں جائز حقوق دلانے کے لیے کسان بورڈ کی حالیہ احتجاجی تحریک جاری ہے ۔ اس کا مقصد حکومت کی توجہ زرعی شعبے کے سنگین مسائل کی طرف مبذول کرانا اور کاشت کاروں کو ان کی محنت کا منصفانہ معاوضہ دلانا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور گنے سمیت اہم زرعی اجناس کی مناسب امدادی قیمتوں کا بروقت اعلان کرے اور کھاد، بیج، زرعی ادویات، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی بحالی کے لیے بجٹ میں مناسب فنڈز مختص کیے جائیں، کسانوں کو معاشی تحفظ فراہم کیا جائے اور زرعی پالیسیوں کی تیاری میں کاشت کاروں کی مؤثر نمائندگی یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...