بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم فرار

 بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم فرار

بورے والا (نمائندہ دنیا)سلیمان ٹاؤن میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم فرار ۔ تھانہ صدر پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی شروع کردی ۔

تفصیل کے مطابق بورے والا کے علاقہ سلیمان ٹاؤن میں 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا محمد نعیم کی کمسن بیٹی گھر سے ضروری سامان لینے کے لیے باہر نکلی تو الزام ہے کہ اسی علاقے کے رہائشی افضل ملک نے اسے مبینہ طور پر زبردستی اپنی گرفت میں لے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو مبینہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر بورے والا پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...