اینٹی کرپشن کا چھاپہ، نائب محرر رشوت لیتے گرفتار

 اینٹی کرپشن کا چھاپہ، نائب محرر رشوت لیتے گرفتار

ملزم کو بے گناہ قرار دینے کے عوض رشوت طلب کرنے کا الزام، مقدمہ درج

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)اینٹی کرپشن ٹیم نے تھانہ سٹی خانیوال میں کارروائی کرتے ہوئے نائب محرر جواد کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ تھانہ سٹی میں تعینات نائب محرر جواد نے مقدمہ نمبر 821/26 میں نامزد ملزم کو بے گناہ قرار دینے کے عوض اس کے بھائی سے 20 ہزار روپے رشوت طلب کی ہے ۔شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کی اور نائب محرر کو مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ الزامات کا حتمی تعین قانونی کارروائی کے بعد ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...