لڑکی کے قتل کا معمہ حل
گگو منڈی (نامہ نگار) پولیس نے 21 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے کی تفتیش کرتے ہوئے مقتولہ کے والد سمیت دیگر ملزمان کو ٹریس کرلیا اور مبینہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل چک نمبر 229 کے رہائشی ذوالفقار پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے اپنی 21 سالہ بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ گگو منڈی میں درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او حسن آفتاب کیانی نے تفتیش کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی طریقوں سے شواہد اکٹھے کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments