ایک ہی رات دو وارداتیں، دکان اور ڈیرے کا صفایا
دکان سے 60ہزار کا سامان اور ڈیرے سے ڈیڑھ لاکھ کے دو بکرے چوری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ ادو اور گردونواح میں چوری کی دو وارداتوں کے دوران دکان سے سامان اور ڈیرے سے دو بکرے چوری کرلیے گئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔پہلے واقعے میں تھانہ سنانواں کے علاقے موضع ڈوگر کے رہائشی غلام حسین نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان دکان کے شٹر کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور گھی کی چار پیٹیاں، بوتلوں کے پانچ پیٹ، نئے جوتوں کے 15 سے 20 جوڑے ، بسکٹ، صابن، سویاں، دال، چائے کی پتی، چینی اور گلے میں موجود 1500روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ۔ چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 60ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔دوسرے واقعے میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے موضع پنوار شمالی کے رہائشی الطاف احمد نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان اس کے ڈیرے سے دو شاخ بکرے چوری کرکے لے گئے ، جن کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments