آڑھت پر ڈاکہ،مالک پر تشدد، ڈاکو نقدی اور سامان لوٹ کر فرار
چار ملزموں نے مالک کو باندھ کر سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دئیے ،خوف وہراس
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ساہوکا کے نواحی علاقے جملیرا میں چار ڈاکوؤں نے آڑھت پر دھاوا بول کر مالک کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی، موبائل فون اور ڈی وی آر لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق چار مسلح ملزمم النور ٹریڈرز میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر مالک نور نبی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان آڑھت سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی، موبائل فون اور ڈی وی آر لے گئے ۔ واردات کے دوران ملزمان نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دئیے اور مالک کو باندھ کر فرار ہوگئے ۔علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے اور علاقے میں سکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments