وجھیانوالہ میں ایل پی جی 550 روپے فی کلو فروخت، شہری پریشان
وجھیانوالہ (نامہ نگار) وجھیانوالہ میں ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
دکاندار مبینہ طور پر 550 روپے فی کلو کے حساب سے گیس فروخت کر رہے ہیں، جس سے گھریلو صارفین پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے ۔دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہیں گیس مہنگے داموں مل رہی ہے ، جس کے باعث وہ زیادہ قیمت وصول کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو بجٹ متاثر کر رکھا ہے ، جبکہ گیس کی اضافی قیمتوں نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments