میپکو کے اضافی یونٹس ، ڈیٹیکشن بلوں پر شہری سراپا احتجاج
چوک سرورشہید (نمائندہ دنیا)میپکو سب ڈویژن چوک سرورشہید میں مبینہ اضافی یونٹس، ڈیٹیکشن بلوں اور بھاری جرمانوں کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔
شہریوں کے مطابق بجلی کے میٹر تبدیل کرنے کے دوران بعض سرکاری سکولوں کے بلوں میں بھی ہزاروں اضافی یونٹس شامل کیے گئے ، جس سے تعلیمی اداروں کے بجٹ پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی کے اہداف پورے کرنے کے لیے صارفین پر مبینہ طور پر اضافی یونٹس ڈالنے کی شکایات کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments