کومسیٹس وہاڑی کیمپس میں تحقیقی طریقۂ کار پر سیمینار
وہاڑی (خبرنگار) کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے وہاڑی کیمپس میں تحقیقی طریقۂ کار اور علمی تحقیق کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ تھے ۔
سیمینار کا اہتمام پروفیسر ڈاکٹر علی احمد اور ڈاکٹر نازیہ سلیمان نے کیا، جس میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی اسکالرز نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے اپنے خطاب میں تحقیقی طریقۂ کار کے بنیادی اصولوں، علمی تحقیق کی اہمیت اور تحقیق کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments