وجھیانوالہ میں سرکاری زمین سے مبینہ ریت چوری جاری
وجھیانوالہ (نامہ نگار)وجھیانوالہ میں گرلز سکول کے ساتھ واقع سرکاری زمین سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
محکمہ معدنیات کی جانب سے چھاپوں اور مقدمات کے اندراج کے باوجود مبینہ ریت چوری کی روک تھام نہ ہوسکی، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق ماضی میں بھی ریت نکالنے کے باعث سکول کی دیواریں گرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ شہریوں کو خدشہ ہے کہ اگر غیر قانونی کھدائی کا سلسلہ جاری رہا تو سکول کی عمارت اور طالبات کی حفاظت کو مزید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments