مہنگی کھاد، ڈیزل اور بجلی سے کسان پریشان، ریلیف کا مطالبہ
وجھیانوالہ (نامہ نگار) وجھیانوالہ اور گردونواح میں مہنگی کھاد، ڈیزل، پٹرول اور بجلی نے کسانوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جبکہ فصلوں کے کم نرخوں نے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ زرعی اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث کاشتکاری مشکل ہوتی جا رہی ہے ۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کسانوں کے لیے فصلوں کی کاشت جاری رکھنا دشوار ہو جائے گا۔ دوسری جانب مہنگائی کے باعث غریب مزدوروں کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہوگیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں کمی کی جائے ، فصلوں کے مناسب نرخ مقرر کیے جائیں اور کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments