جبری مشقت سے انکار پر یتیم لڑکے کو کچلنا افسوسناک ، شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور ماہر قانون دان چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے۔
کہ جبری مشقت سے انکار پر ٹھیکیدار کی جانب سے مبینہ طور پر یتیم لڑکے کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بچے کو جبری مشقت پر مجبور کرنا اور انکار پر مبینہ تشدد یا جان لیوا اقدام کرنا ناقابل قبول ہے ۔ بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، جبکہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔چودھری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments