قبر سے انسانی باقیات نکالنے کامعاملہ،ملزم کی رہائی پر سوالات

قبر سے انسانی باقیات نکالنے کامعاملہ،ملزم کی رہائی پر سوالات

ملزم پر چک 62ڈبلیو بی میں خاتون کی ہڈیاں، بال اور دانت نکالنے کا الزام

وجھیانوالہ (نامہ نگار)چک 62ڈبلیو بی میں قبر کھود کر خاتون کی ہڈیاں، سر کے بال اور دانت نکالنے کے معاملے میں ملزم کی رہائی پر شہریوں نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق تھانہ ٹھینگی پولیس نے ملزم کے گھر سے ایک گٹھڑی برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا، تاہم بعد ازاں مبینہ طور پر ملزم کو ذہنی مریض قرار دے کر چھوڑ دیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ واقعے کے حقائق سامنے آسکیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ملزم کو کن وجوہات کی بنا پر رہا کیا گیا اور کیا اس فیصلے کے پیچھے کوئی قانونی بنیاد موجود تھی؟۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے اور ملزم کی رہائی کے تمام پہلوؤں کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...