ثاقب خورشیدکاوکلاء کالونی کے مالکانہ حقوق کیلئے احسن اقدام

ثاقب خورشیدکاوکلاء کالونی کے مالکانہ حقوق کیلئے احسن اقدام

پلاٹس پر گھر تعمیر کرکے رہائش اختیار کرنیوالے وکلاء کو حقوق دینے کا مطالبہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے صدر راؤ شیراز اور جنرل سیکرٹری مطلوب جوئیہ کی درخواست پر وکلاء کالونی کے مالکانہ حقوق کا مسئلہ حل کرانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا وائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے لیے وکلاء رہائشی کالونی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد کالونی کا قبضہ وکلاء کو منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار نے قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹس تقسیم کیے ، جن پر وکلاء نے گھر تعمیر کرکے رہائش بھی اختیار کرلی، تاہم بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاحال انہیں مالکانہ حقوق نہیں دیے گئے ۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وکلاء کالونی کے لیے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مقرر کردہ قیمت ادا کرنے کو وکلاء تیار ہیں، لہٰذا دیگر شہروں کی طرح وہاڑی کی وکلاء کالونی کے رہائشیوں کو بھی مالکانہ حقوق دینے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے ۔میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وہ وکلاء برادری کے اس دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...