پسماندہ علاقوں کی ترقی ،احساس محرومی کا خاتمہ مشن ، نوابزادہ افتخار

پسماندہ علاقوں کی ترقی ،احساس محرومی کا خاتمہ مشن ، نوابزادہ افتخار

نوید اصغر مکول سے ملاقات، علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

مونڈکا (نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن اور حلقہ پی پی 271 کے امیدوار میاں نوید اصغر مکول نے پارٹی کارکنوں سردار امجد خان میرانی اور ملک وسیم صدیق کے ہمراہ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان سے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی امور اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ عوامی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ پارٹی کارکنوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کرکے محروم علاقوں میں ترقی کا عمل تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے کا جواب نفرت کے بجائے محبت اور عوامی خدمت سے دینا نوابزادہ خاندان کی روایت ہے ۔ اقتدار عوام کی محبت کا نتیجہ ہے ، اس لیے عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...