شہدائے کارساز کی قربانیاں جمہوری تاریخ کا روشن باب ہے، راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن شیخ راشد اکرام نے کہا ہے کہ شہدائے کارساز کی قربانیاں پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کو کراچی میں پیش آنے والا سانحہ کارساز ایک دردناک واقعہ تھا، جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے استقبال کے لیے آنے والے متعدد کارکنان جان کی بازی ہار گئے ۔ شہداء نے اپنی قائد سے محبت اور جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments