پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ، صدف عادل جٹ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور چیئرمین ٹائیگرز لیگل فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کے لیے ریلیف کا باعث بن سکتی ہے۔
تاہم مہنگائی سے حقیقی ریلیف دینے کے لیے قیمتوں میں مزید کمی ضروری ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کرایوں، اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور دیگر اخراجات میں کمی کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔ موجودہ مہنگائی کے باعث متوسط اور غریب طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments