سوات کے وفد کی گل ضمیر شاہ شیخ فضل الرحمٰن سے ملاقات
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیات، تاجروں اور بینکنگ شعبے کے نمائندوں کے وفد نے ممبر مرکزی جنرل کونسل جمعیت علمائے اسلام پاکستان ڈاکٹر سید گل ضمیر شاہ اور معروف قانون دان شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔
وفد میں نواب علی، سعودی عرب سے عطاء الرحمن، بینکر محمد خالد، تاجران رانا مصطفیٰ، رانا عامر، رانا شہنیل اور احمد خان کھچی ایڈووکیٹ شامل تھے ۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال، ایمرجنسی کے نفاذ، حکومتی اقدامات اور عوامی تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments