نادرا دفتر کے باہر خاتون سے 10ہزار روپے کا مبینہ فراڈ

نادرا دفتر کے باہر خاتون سے 10ہزار روپے کا مبینہ فراڈ

اصل دستاویزات روک دیں، دھمکیاں ،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

بورے والا (نمائندہ دنیا)چیچہ وطنی روڈ پر واقع نادرا دفتر کے باہر مبینہ ایجنٹوں کی سرگرمیوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ نواحی گاؤں 172 کی رہائشی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کا پاسپورٹ بنوانے کے لیے دفتر پہنچی تو وہاں موجود ایک مبینہ ایجنٹ نے تمام ضروری کارروائی مکمل کروانے کی یقین دہانی کرائی اور اس سے 10 ہزار روپے وصول کر لیے ۔خاتون کے مطابق مذکورہ شخص نے اس کی اصل دستاویزات اپنے قبضے میں لے کر ان پر مہر لگائی، تاہم بعد میں اصل کاغذات واپس کرنے کے بجائے صرف فوٹو کاپیاں دے دیں۔ بعد ازاں خاتون کو معلوم ہوا کہ نہ فیس جمع کروائی گئی اور نہ ہی پاسپورٹ کے حوالے سے ضروری کارروائی مکمل ہوئی۔خاتون کا کہنا ہے کہ رقم اور اصل دستاویزات واپس مانگنے پر اسے مبینہ طور پر دھمکیاں دی گئیں۔ واقعے کا معاملہ تھانہ سٹی پولیس تک پہنچ گیا ہے ، جہاں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری دفاتر کے باہر سرگرم غیر متعلقہ ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہریوں کو مبینہ فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...